عمران خان کیخلاف انکوائری کے حوالے سے چیئرمین نیب کا اہم بیان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ذاتی مفاد میں نیب کے قانون میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔نیب کی وابستگی صرف پاکستان کے ساتھ ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کو تفصیلی بریفنگ دوں گا۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا عمران خان کے تحائف کے بارے میں تحقیقات ہوں گی؟ جس پر چیئرمین نیب نے جواب دیا کہ کیا ان کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی؟ کیا ان کے کیسز عدالتوں میں نہیں ہیں؟ یہ بھول جائیں کہ نیب کی کسی کے ساتھ کوئی وابستگی ہو گی۔ نیب کی وابستگی صرف پاکستان کے ساتھ ہے۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ پولیٹیکل انجنئیرنگ کا لفظ نیب میں ہے ہی نہیں۔ شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ہیں، میرے لئے قابل احترام ہیں۔ان کے بارے میں بات نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کیلئے بری خبر
صحافی نے مزید سوال کیا کہ عمران خان چلے گئے کیا آپ عہدے سے مستعفی ہوں گے؟ جس پر چیئرمین نیب نے کہا آفس میں آئیں جواب دوں گا، جیسے آپ کہیں گے کر لیں گے،جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے قانون میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں تو میرے ذاتی تجربے کو مدنظر رکھیں۔ذاتی مفاد میں نیب کے قانون میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔