ایسی پالیسیاں منسوخ نہ کریں جس سےریلیف ملے۔مائرہ عمیرکی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارعمیر رانا کی اہلیہ نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ آج ہی آرڈر پاس کریں کہ تمام ہسپتال صحت کارڈ کو قبول کرتے رہیں اور اسے بند نہ کریں، ایسی پالیسیاں منسوخ نہ کریں جس سے عام آدمی کو کچھ ریلیف ملے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عمیر رانا کی اہلیہ مصنفہ مائرہ عمیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے صحت کارڈ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔مائرہ عمیر نے انسٹاگرام پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہاکہ برائے مہربانی انسانیت کی خاطر صحت کارڈ کو جاری رکھیے گا، یہ ہر پاکستانی کے لیے ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر کسی فرد کے گھر میں کوئی بیمار ہو تو اس کے باورچی خانے کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور گھر والے پریشان ہوجاتے ہیں لیکن جب انہیں یہ پتا ہو کہ علاج کی ادائیگی حکومت کرے گی، تو وہ سکھ کا سانس لیتے ہیں۔ مائرہ عمیر نے کہا کہ میں اور آپ اس صورتحال کا اندازہ نہیں لگاسکتے اور ہم پر کبھی ایسا وقت نہیں آیا جو کہ بڑی نعمت ہے۔
ماہرہ عمیر نے مزید کہا کہ چاہے تو اس کا کریڈٹ لے لیں، نام تبدیل کردیں لیکن اسے جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کو کس سے شادی کا مشورہ دیاجا رہا ہے؟