(24نیوز)جدید دور میں شہریوں کو سہولت دینے کی بجائے رنگ روڈ پولیس نے انوکھا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق رنگ روڈ پولیس نے خلاف ورزی پرچالان جرمانہ موقع پر اداکرنے کی سہولت واپس لے لی ہے۔رنگ روڈ پر سفر کرنے والے شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر جرمانہ ادا نہیں کر سکیں گے۔رنگ روڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان فیس بینک میں ہی جمع کروانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف انکوائری کے حوالے سے چیئرمین نیب کا اہم بیان سامنے آ گیا
ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پولیس نے انسپکٹرز سے فائن کلیکشن بکس واپس لے لیں۔ انسپکٹرز اور سپیڈ چیکنگ سٹاف کو چالان بک دے دی گئیں ہیں۔دور دراز علاقوں سے آئے شہریوں کو موقع پر جرمانہ ادا کرنے کی بجائے اب بینک جانا پڑے گا۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے چالانوں کے جرمانے ای ایپ پر وصول کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے ایم کیو ایم کو بڑے عہدے کی پیشکش کردی