(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں اپنی حکمت عملی تیار کرلی ، ن لیگ نے عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسوں سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف انکوائری کے حوالے سے چیئرمین نیب کا اہم بیان سامنے آ گیا
ذرائع کے مطابق حکمت عملی کے تحت مریم نواز، حمزہ شہباز عوامی محاذ جبکہ شہباز شریف حکومتی محاذ سنبھالیں گے، ن لیگ کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو مزید عوامی ریلیف دینے کی ہدایت کر دی، پارٹی قائد کی ہدایت پر شہباز شریف عنقریب عوام کو اشیائے خورونوش اور پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو عوامی ریلیف دینے کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دے دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کیلئے بری خبر