تحریک انصاف کے 123 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور

Apr 14, 2022 | 15:16:PM

(24نیوز)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے۔پی ٹی آئی رہنماءفرخ حبیب اور قاسم سوری نے تحریک انصاف کی طرف سے دئیے گئے استعفوں کی منظوری کی تصدیق کر دی۔


ٹویٹ میں فرخ حبیب نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 ارکان اسمبلی کے استعفے قومی اسمبلی کے قائمہ مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لئے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔فرخ حبیب نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، استعفوں کی منظوری کے باعث عام انتخابات ناگزیر ہوچکے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

مزیدخبریں