امریکا میں انسانی حقوق پر کوئی بات نہیں ہوئی، مناسب جواب دینگے،بھارت

Apr 14, 2022 | 16:31:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہےکہ اس ہفتے بھارت اور امریکہ کے درمیان 2+2 وزارتی اجلاس کے دوران انسانی حقوق کے معاملے پر بات نہیں ہوئی اور اگر ایسا ہوتا تو اسے مناسب جواب دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اس پر بحث ہوگی، نئی دہلی بولنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں اپنے دورے کے اختتام پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ "اس میٹنگ میں ہم نے انسانی حقوق کے مسئلہ پر بات نہیں کی۔ ملاقات میں بنیادی طور پر سیاسی اور عسکری معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔ایک سوال کے جواب میں جے شنکر نے کہا کہ میٹنگ کے دوران انسانی حقوق کے مسئلہ پر بات نہیں ہوئی بلکہ ماضی میں اس پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوع پہلے بھی آیا تھا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب وزیر خارجہ بلنکن نے بھارت کا دورہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ کو اس کے بعد کی پریس بریفنگ یاد ہے تو میں اس حقیقت کے بارے میں بہت آواز اٹھا رہا تھا کہ ہم نے اس مسئلے پر بات کی اور مجھے جو کہنا تھا وہ کہا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ  بھارت اور امریکہ 2+2 وزارتی مذاکرات میں حصہ لینے کے لئے واشنگٹن گئے تھے۔ پیر کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں، سکریٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ بھارت میں کچھ حالیہ تشویشناک پیش رفتوں کو دیکھ رہا ہے، جس میں کچھ حکومت، پولیس اور جیل حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا الیکشن کمیشن کو خط

مزیدخبریں