(24 نیوز)وزیرِ اعظم میاں محمدشہباز شریف سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات.
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی. وزیرِ اعظم نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کی تشکیل میں تعاون کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خدا سے دعا گو ہیں.انہوں نے کہا مشاورت اور باہمی تعاون سے پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہمارا اولین مقصد ہے.
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ