وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا استعفیٰ منظور

Apr 14, 2022 | 19:38:PM
آزادجموں و کشمیر، وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی، عہدے سے استعفیٰ،
کیپشن: سردار عبدالقیوم نیازی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا استعفیٰ منظورکر لیا گیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے وزیراعظم کے استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نئے وزیراعظم کے انتخاب تک بحیثیت وزیراعظم کی فرائض انجام دیں گے .
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے،عبدالقیوم نیازی نے اپنا استعفیٰ صدر آزاد کشمیر کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب ان کے خلاف انہی کی جماعت تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ عبدالقیوم نیازی نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر سینئر وزیر سردار تنویر الیاس سمیت پانچ وزرا کو کابینہ سے فارغ کردیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف پارٹی کی جانب سے ایکشن کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم وہ اس سے پہلے ہی مستعفی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے پاک امریکا تعلقات مضبوطی سے آگے بڑھیں گے، پاکستان