(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔عدالت نے اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کردی ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ