اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی۔۔ 10 ارب 84 کروڑ ڈالر رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسٹیٹ بینک کے ذخائر47 کروڑڈالر کم ہوکر 10 ارب 84 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر سے بیرونی قرض کی مد میں 47 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.08 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6.17ارب ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر44 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ کر 17 ارب 2 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ