نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق طلال چودھری کا بڑا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔
ایک انٹرویو میں طلال چودھری نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف تمام کیسز سیاسی تھے تمام کیسز غلط بنائے گئے تھے ،نیب کواستعمال کرکے خاص قسم کے لوگوں کوملک پرمسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جان ہمیں سب سےزیادہ عزیز ہے وہ الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے ،اب الیکشن جب بھی ہوں وہ پاکستان آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
طلال چودھری نے کہا کہ 5 سے6 ماہ میں الیکشن نہیں کرائے جا سکتے، آئینی طورپرنئی حکومت بنی ہے ،الیکشن میں جتنی تاخیرہوگی ،ہمیں اتنی زیادہ محنت کرناہوگی جب اتحادمیں ہوتے ہیں تواکٹھے فیصلہ کیاجاتاہے الیکشن سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے ،کسی کو غلط اسٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا تو تحقیقات ہوں گی ،کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے جہاں گزشتہ حکومت نے غلط کام کیے اس پرکارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان نیشنل سکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز کی ہی توثیق ہے،فواد چوہدری