پاک فوج کے افسر پر تشدد ،لیگی رہنما خواجہ سلمان اور حافظ نعمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پولیس نے پاک فوج کے حاضر سروس میجر حارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سلمان اور حافظ نعمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان اور خواجہ سلمان رفیق کو پاک فوج کے حاضر سروس افسر پر تشدد کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا موقف ہے کہ خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کی ایما پر پاک فوج کے افسر حارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے کہاہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی ،سیف سٹی اور فرانزنک ٹیم کی بھی مدد لینے لی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور پولیس نے حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مسلم لیگ ن کے سیاسی رہنماﺅں کے گارڈز کو گرفتار کر لیا تھا۔ قائمقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گذشتہ شام کلمہ چوک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاسی جماعت کے رہنما کے پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کیلئے نام فائنل، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے