(ویب ڈیسک) پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کا موازنہ مشہور کردار جیمز بانڈ ادا کرنے والے امریکی معروف اداکار ڈینیئل کریگ سے سوشل میڈیا پر کیا جانے لگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جب سے پاکستانی وزیراعظم کے عہدے کی کرسی سنبھالی ہے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کا فیشن اور سٹائل میں اِن رہنا ایک پرانا شوق ہے جسے وہ بخوبی نبھاتے ہیں، کبھی اُن کی گول ہیٹ پہنے تو کبھی سفاری سوٹ کے ساتھ لانگ شوز پہنے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں۔
شہباز شریف کی ڈینئیل کریگ کے ہمراہ کولاج بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں اِن دونوں مشہور شخصیات نے ہوبہو ایک جیسا 3پیس سوٹ پہنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تجاویز ارسال