مرنے کے بعد بھی زندہ رہنا کیسے ممکن؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مرنے کے بعد بھی زندہ رہنا اب کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ بھارتی نژاد امریکی کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر پارتک دیسائی کا انکشاف ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نژاد امریکی کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر پارتک دیسائی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک انسان کمپیوٹر میں شعور اور حساسیت کو اپ لوڈ کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
اگر آسان الفاظ میں سمجھایا جائے تو انسان جلد ایک ایسا کمپیوٹرائزڈ اوتار (computerised avatar) بنانے کے قابل ہوجائیں گے جو ان کے یا ان کے پیاروں سے مشابہت رکھتا ہوگا اور وہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔
Start regularly recording your parents, elders and loved ones. With enough transcript data, new voice synthesis and video models, there is a 100% chance that they will live with you forever after leaving physical body. This should be even possible by end of the year.
— Pratik Desai (@chheplo) April 8, 2023
خیال رہے کہ یہ دعویٰ کرنے والے بھارتی نژاد امریکی کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر پارتک دیسائی اکیلئے نہیں ہیں ، ا س سے قبل میٹا ورس کمپنی نے بھی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’لائیو فار ایور‘ موڈ پیش کیا تھا۔
اس کا مقصد کسی کو بھی میٹاورس کی دنیا میں ان کے پیاروں سے، جو وفات پاگئے ہوں، بات چیت کرنا اور ان کی موجودگی کا احساس دلانا تھا۔
ڈاکٹر پارتک دیسائی نے ایسے خواہشمند افراد کو اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے اپنی یا اپنے پیاروں کی مختلف تصاویر اور آواز ریکارڈ کرنا شروع کر دیں تاکہ ان کی مدد سے آپ اپنے پیاروں کی وفات کے بعد بھی ان کے ساتھ ہمیشہ کے لئے رہ سکتے ہیں۔