(سلمان سلیم) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سائیٹ سپر ہائی وے کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دو جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت ملک زوہیب اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان خود کو سی ٹی ڈی کے اہلکار ظاہر کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: رائیونڈ، پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک
پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔