(24نیوز)روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی،انٹربینک میں امریکی ڈالر 51 پیسے سستا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 284.91 روپے سے کم ہوکر 284.40 روپے پر بند ہوا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 284 روپے تک ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سینٹرل ایشیا ڈائریکٹر کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے جلد ہونے کی تصدیق کرنے پر روپے پر پریشر کم ہوا ہے ،یو اے ای نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دینے کی تصدیق ہونے کے بھی مثبت اثرات ہوئے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 2 روپے 2 پیسے کمی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر نئے کرنسی نوٹ،اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی