(ویب ڈیسک) پشاور میں گھر کی بنیادیں کھودی گئیں تو اندر ایک اور دو منزلہ گھر نکل آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ میں گھر کے ملبے سے ایک اور قدیم گھر دریافت ہوا ہے جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم متعلقہ علاقے پہنچ گئی اور گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق دریافت ہونے والا گھر 100 سالہ پرانا لگتا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ قدیم مقامات کی کھدائی کے لیے محکمہ آثار قدیمہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے اس انوکھے واقعہ کی ویڈیو زبناکر سوشل میڈیا پر شیئرکیں ، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے کے اندر سے گہرائی میں کسی گھر کا صحن دکھائی دے رہا ہے جس کے تینوں میں دیواریں اور مضبوط ستون موجود ہیں جن پر چھت ٹکائی گئی ہے، قدیم دور کا بنایا یہ گھر اس قدر مضبوط تھا کہ اوپر نئی عمارت بننے کے باوجود نیچے سلامت کھڑا رہا۔