(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جسمانی ریمانڈ پر 3 روز کیلئے بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، بھکر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ نے اینٹی کرپشن کورٹ سے رجوع کر لیا
بھکر پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ سرائے مہاجر میں مقدمہ درج ہے، اس کے علاوہ دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مزید 3 مقدمات بھی ان کیخلاف درج ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا تھا۔