افطار دستر خوان: ایگ پکوڑا کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بڑھائیں افطار دستر خوان کی شان ایگ پکوڑا کے ساتھ۔جانیے ترکیب۔
اجزاء:
انڈے6 عدد سخت ابلے ہوئے چھیل لیں اور آدھ انچ موٹے قتلے کاٹ لیں۔ بیسن آدھا کپ، کارن فلور 2 چائے کے چمچ، سفید مرچ حسب ضرورت پسی ہوئی، نمک حسب ضرورت، اجینو موٹو چٹکی بھر، سویا ساس ایک چائے کا چمچ، چلی گارلک ساس ایک چائے کے چمچ۔
ترکیب:
بیسن، کارن فلور اور ساری اشیا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں جو زیادہ پتلا نہ ہو- اب انڈوں کو اس میں ڈبو کر بالکل مدھم آنچ پر تیل ڈال کر تلیں۔
یہ لیں مزیدار ایگ پکوڑا تیار۔ اب ایسے سوس کے ساتھ پیش کریں۔