لاہور ہائیکورٹ:سیدمحسن نقوی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کیخلاف درخواستیں مسترد

Apr 14, 2023 | 12:26:PM

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں،الیکشن کمیشن کا محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کا فیصلہ درست قراردیدیا۔

عدالت عالیہ نےوزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار  دی،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری میں کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی، وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے۔

خیال رہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہو گیا

مزیدخبریں