بغیر نقطوں کےمتعدد کلام لکھنے کا منفرد اعزاز

Apr 14, 2023 | 14:30:PM
منظر پھلوری
کیپشن: منظر پھلوری
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسن نقوی) بغیر نقطے کے جملہ مکمل کرنا مشکل کام ہے لیکن ٹوبہ کے مشہور شاہر ڈاکٹر منظر پھلوری نے ایک دو جملے نہیں بلکہ بغیر نقطہ کےمتعدد کلام لکھ کر منفرد شاعر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منظر پھلوری نے بغیرنقطہ نعت رسول مقبول ﷺ،سلام اور منقبت سمیت دیگر کلاموں پر مشتمل سات کتابیں لکھ ڈالیں ہیں۔  منظر پھلوری  کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی شاعر نے بھی نقطہ کے بغیر اتنی کتابیں نہیں لکھیں ۔شاعر  کا مزید کہنا تھا کہ بغیر نقطہ کے کلام لکھنے کا آغاز 2011 میں کیا۔ بارہ سالوں میں سات کتابیں لکھیں جبکہ آٹھویں کتاب آخری مراحل میں ہے ۔
پڑوسی ملک بھارت میں ڈاکٹر منظر پھلوری کی شاعری پر پی ایچ ڈی کی گئی۔منظر پھلوری کے شاگردوں کا کہنا ہےکہ منظر پھلوری نے ادب اور شاعری کے میدان میں نئی روح پھونک دی ہے۔
واضح رہے کہ منظر پھلوری کو ان کی خدمات کےاعتراف میں حکومت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔