ٹوئٹر کا اپنا وجود ختم ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنی ایک اور کمپنی میں ضم کرلیا جس کے بعد ٹوئٹر کا اپنا وجود ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق "ٹوئٹر” جو ایک بہت بڑی سوشل میڈیا کمپنی تھی مگر اب یہ سرے سے کمپنی ہی نہیں رہی کیونکہ اس کے نئے مالک ایلون مسک نے اسے اپنی ایک اور کمپنی "ایکس ہولڈنگز کارپوریشن” میں ضم کردیا ہے۔
X
— Elon Musk (@elonmusk) April 11, 2023
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اب ایلون مسک کی ایکس ہولڈنگز کارپوریشن کا حصہ بن گئی ہے، ایکس کارپوریشن ایک نجی ادارہ ہے اور ایکس ہولڈنگز کارپوریشن اس کی سرپرست کمپنی ہے، جس میں نیورلنک، اسپیس ایکس، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی شامل ہیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب لورا لومر نامی خاتون نے ٹوئٹر کے خلاف کیلیفورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ خاتون کا اکاؤنٹ 2019 میں بند کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
Buying Twitter is an accelerant to creating X, the everything app
— Elon Musk (@elonmusk) October 4, 2022
ٹوئٹر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم برقرار رہے گا تاہم ایکس کارپوریشن میں اس کی شمولیت سپر ایپ کی تشکیل کی جانب پہلا قدم ہے، گزشتہ سال ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ ٹوئٹر کو سپر ایپ (ایوری تھنگ ایپ) کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی فور ویڈیو گیم ڈویلپمنٹ میں کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟
دستاویزات کے مطابق اب ٹوئٹر کمپنی کا وجود ختم ہوگیا ہے اب اسے ایکس کارپوریشن کا حصہ بنادیا گیا ہے، ٹوئٹر کے ایکس نامی کمپنی میں انضمام کی تصدیق 4اپریل کو کیلیفورنیا فیڈرل کوٹ میں میں جمع کرائی گئی دستاویزات سے ہوئی ہے اور ایلون مسک کی طرف سے بھی ایک ٹویٹ میں انگریزی حرف ’ایکس‘ ٹویٹ کیا گیا ہے، جس سے یہی مطلب لیا جا رہا ہے کہ ٹوئٹر اب ایلان مسک کی کمپنی ایکس میں ضم ہوچکا ہے۔