انگلش پریمیئر لیگ کے اعصاب شکن مقابلے کل سے دوبارہ شروع ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں کل سے دوبارہ مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو گا
دنیا کی مقبول فٹ بال لیگ انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل) کے رواں سیزن میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کل 15 اپریل سے شروع ہوگا، سیزن میں پہلے کھیلے جانے والے میچز میں ٹیموں کی سٹینگ اپ اینڈ ڈاؤن رہی، لیکن آرسنل نے شروع سے ہی لیگ پر اپنی حکمرانی قائم رکھی ہے۔
اب تک کے پوائنٹ ٹیبل میں آرسنل 30 مقابلوں میں سے 23 مقابلے جیت کر 73 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہی ہے، مانچسٹر سٹی نے 29 میں سے 21 مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے 67 پوائنٹس حاصل کیے اور یہ ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ نیوکیسل یونائیٹڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور مانچسٹر یونائیٹڈ بھی 56 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
ای پی ایل کی دوسری ٹیموں میں ٹوٹنہام ہاٹ پور کے 53 پوائنٹس ہیں اور اس کا لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں نمبر ہے، اسی طرح آسٹن ولا 47 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، برائٹن اینڈ ہو والبیون 46 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، لیور پول آٹھویں، برینٹ فورڈ نویں جبکہ فلہم دسویں نمبر پر ہے۔
لیگ میں کل سے میچز کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گا جس میں پہلے ہی روز چھ میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ جن میں آسٹن ولا بمقابلا نیوکیسل یونائیٹڈ، ساؤٹھ ایمپٹن بمقابلا کرسٹل پیلیس، ایورٹن بمقابلافلہم، ٹوٹنہام بمقابلا برن ماؤتھ، وولوز بمقابلا برینٹ فورڈ اور چیلسی بمقابلا برائٹن میچز ز ہوں گے۔