(24 نیوز) سی اے اے انتظامیہ نے عید الفطر سے پہلے افسران و ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
سی اے اے کے تمام ملازمین افسران کو تنخواہیں 17 اپریل 2023ء کوادا کی جائیں گی۔
اس سے پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا، سرکاری ملازمین کو عید کی بعد تنخواہیں دینے کا فیصلہ
ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ کی طرف سے سیکریٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی گئیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ خزانہ سندھ کی طرف سے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔