ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 18کروڑ روپے مالیت کی چینی برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں مظہر )ذخیرہ اندوز رمضان المبارک میں بھی ذخیرہ اندوزی سے باز نہ آئے، وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ حافظ آباد نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائیاں شروع کر دیں۔
پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کمر کس لی، 18کروڑ روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی 21000 بوری چینی برآمد جبکہ 1کروڑ 40لاکھ کی 2800بوری یوریا کھاد بھی پکڑی گئی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے چینی اورکھاد قبضے میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔