سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ایک اور انکوائری شروع ہو گئی۔
عثمان بزدار پر قصبہ بارتھی میں اپنی رہائش کے قریب پرائیویٹ زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو 17اپریل کو طلب کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق ہال کی تعمیر میں 2کروڑ 44لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا، عثمان خان بزدار نے ہال کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا ہے، ہال عثمان بزدار کے والد کی قبر کے ساتھ تعمیر کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیے
دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ہال کی تعمیر کے لئے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی نہ کی گئی نہ ہی پرائیویٹ فریقین سے سرکار کے نام کوئی انتقال درج کیا گیا، محکمہ بلڈنگ تونسہ شریف کی جانب سے ورک آرڈر عثمان بزدار کے قریبی عزیز غلام اکبر بزدار اینڈکمپنی کو دیا گیا تھا۔