جنرل باجوہ نے عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینے پر مارشل لا لگانے کی دھمکی دی، زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینے پر جنرل باجوہ کی دھمکیوں سے پردہ اٹھا دیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری نے کہاکہ گزشتہ اپریل میں عدم اعتماد کے موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ تھا کہ اگر آپ نے عدم اعتماد کی تحریک واپس نہ لی تو میں مارشل لا لگادوں گا۔ ان کاکہناتھا کہ جب تحریک عدم اعتماد آئی تو جنرل باجوہ نے ہمیں بلایا اور کہا کہ اگر آپ تحریک عدم اعتماد واپس لیتے ہیں تو میں عمران خان کو استعفے پر راضی کرلوں گا، جب میں نے اور مولانا نے کہا کہ ایسے نہیں ہوگا تو انہوں نے کہا کہ مارشل لا لگ سکتا ہے،میں نے اور خالد مگسی نے کہا کہ بسم اللہ کریں اور مارشل لگائیں۔
سابق صدر کاکہناتھا کہ جنرل فیض حمید چاہتے تھے میں عمران خان کے دور میں میڈیکل گراؤنڈ پر بیرون ملک چلا جاؤں، بلاول نے ٹھیک کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کو نکالا ہے ابھی اس کے حواری موجود ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ عمران خان بچوں کو تنخواہ دے کر دوسروں کے بارے میں باتیں کرواتا ہے، فوج کی ڈیڑھ دو سال بعد پالیسی بدل جاتی ہے ، حالات واقعی خراب ہیں، کوشش ہے کہ اکتوبر میں الیکشن ہوجائیں۔ان کاکہناتھا کہ میرے اور عمران خان کے ڈومیسائل کا فرق ہے، عمران خان اور جنرل فیض کا 2035 تک رہنے کا منصوبہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئندہ کا ججز روسٹر تبدیل کردیا گیا