وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Apr 14, 2023 | 20:18:PM
وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرین کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  کا کہناہے کہ  سیلاب متاثرین کیلئے گھربنانے کا عمل  جاری کردیا گیا ہے،جبکہ 500 ارب روپے گھروں کی تعمیر کیلئے رکھے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر علی مراد علی شاہ  نے واہڑ میں والد کی برسی  کے روز میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے بتایا  کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام جاری کردیا گیا ہے ،  جس کے لئے 500 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ پہلی بار گھر بنانے کی سکیم  بھی دی گئی ہے ۔

وزیرا علی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے پیسوں کا  حکم جاری  کردیا ہے لیکن قومی اسمبلی سے منظوری لینی پڑتی ہے،اس ملک کا آئین ہے کہ وفاقی سرکار ایک روپیہ بھی خرچ کرنے سے پہلے قومی اسمبلی سے منظوری لیتی ہے  اگر صوبائی سرکار ہے تو اسکو صوبائی اسمبلی سے منظوری لینی پڑتی ہے ،اسمبلی اگر بجٹ پاس  کرتے  ہے تو  پیسے خرچ کئے  جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ"  سپریم کورٹ کے حکم کو آئینی ماہر دیکھ رہے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے ہی گندم کے ریٹ بڑھائے گئے ،بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلے مکمل ہوگئی  ہیں اور  اب مخصوص نشستیں پوری کرنا ہے"۔

وزیر اعلی سندھ مراد عی شاہ کا مزید کہنا  ہے کہ "میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندوں کو مکمل کرکے حلف لیں اور کونسلز کے چیئرمینز کا انتخاب جلد کیا جائے".

ان کا کہنا تھا کہ" سابق وفاقی حکومت , آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے مکر گئی اور  اب موجودہ وفاقی حکومت نے باضابطا طور پر آئی ایم ایف سے بات کی ہے"۔