کراچی والوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی 

Apr 14, 2023 | 20:20:PM
کراچی والوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی 
کیپشن: بجلی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے کہاکہ اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 71 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ،فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 13 پیسے کے الیکٹرک کے صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا،نیپرا صارفین پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا ، بلوچستان اورکشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی