پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میں 88 رنز سے شکست دے دی

Apr 14, 2023 | 20:46:PM

(24 نیوز )پاکستان نے نیوزی لینڈکو پہلے ٹی 20 میچ میں 88 رنز سےشکست دے دی۔ کیوی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 94 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان نے مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی ہے اور خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور نوجوان بلے باز صائم ایوب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، دونوں نے 47 ، 47 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بہتر کارکردگی نہ دیکھا سکا، کپتان بابر اعظم 9 اور محمد رضوان صرف 8 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز گیند باز میٹ ہنری نے ہیٹرک کی انہوں نے تین ،ایڈم  ملنے نے 2جبکہ نیشم  اور سوڈی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان  ٹیم کی بات کی جائے تو بابر اعظم کپتان ، محمد رضوان وکٹ کیپر بلے باز، فخر زمان ، صائم ایوب ، شاداب خان ، افتخار احمد، عماد وسیم ، فہیم اشرف ،  شاہین آفریدی ،  حارث روف ، زمان خان شامل ہیں ۔

نیوزی لینڈٹیم کی بات کی جائے تو ٹام لیتھم وکٹ کیپر کپتان  ، چاد بوز، ول یانگ، ڈیری مچل ، مارک چیپمن، جیمز نیشمن ، راچن روندرا، ایدم  ملنے، میٹ ہنری، ایس سودھی اور بن لسٹر  شامل ہیں ۔

اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں