سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 300فیصد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)درآمدات پر پابندیوں کے باعث پاکستان میں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں نے کام بند کردیا۔
پاکستان میں سمارٹ فونز بنانے والی 30مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی پروڈکشن بند ہوگئی جس کی وجہ سے سمارٹ فونز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، قیمتوں میں 300فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔
موبائل مارکیٹس میں سناٹے، دکانداروں کو انتظار ہے تو صرف گاہک کا اور گاہگ آجائے تو قیمت سن کر واپس لوٹ جاتا ہے۔ گاہک ہوں یا دکاندار، سبھی اس صورتحال سے پریشان ہیں جبکہ موبائل سازفیکٹریوں میں خاموشی ، مشینری بند اورہزاروں ملازمین کام کی تلاش میں بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ماہانہ 25لاکھ سے زائد سمارٹ فونز تیار کئے جارہے تھے،جس سے ملک کی نوے فیصد ضرورت پوری ہوتی تھی۔سینئر وائس چیئرمین موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن مظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ سارا سامان بیرون ملک سے آتا ہے مگر ایل سی نہیں کھل رہی، یہی صورتحال برقرار رہی تو باقی کمپنیاں بھی پاکستان سے چلی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ نے عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینے پر مارشل لا لگانے کی دھمکی دی، زرداری