امید ہے بہت جلد رعایتی روسی تیل کی پہلی شپمنٹ آجائے گی: مصدق ملک

Apr 14, 2023 | 21:08:PM
امید ہے بہت جلد رعایتی روسی تیل کی پہلی شپمنٹ آجائے گی: مصدق ملک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ امید ہے بہت جلد رعایتی روسی تیل کی پہلی شپمنٹ آجائے گی، ہم نے زیادہ تر معاہدے کے مسائل حل کرلئے ہیں، شرائط اور ضوابط کو حتمی شکل دے رہے ہیں، امید ہے ہم اسی ماہ روسی تیل کے لئے آرڈر دے دیں گے اور بہت جلد پہلی شمپنٹ آجائے گی،

 غیر ملکی ویب سائٹ کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گوادر میں 10 ارب ڈالر کی سعودی آئل ریفائنری کے لیے نئی پالیسی پر کابینہ میں غور جاری ہے اور اسے ’چند ہفتوں‘ میں حتمی شکل دے دی جائے گی، پاکستان سعودی عرب کے ’ساتھ مل کر‘ کام کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے وفود ریفائنری منصوبے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے متعدد بار مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے ریفائنری منصوبے کے متعلق مسائل حل کر لیے ہیں۔ ہم [اس کے لیے] سعودی عرب گئے اور ابوظبی میں بھی سعودی ٹیم سے ملاقات کی۔’اس وقت نئی ریفائنری پالیسی کابینہ میں ہے، چند ہفتوں میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی اور ہم سعودی عرب کے ساتھ دوبارہ بات چیت کریں گے۔‘

مصدق ملک نے مشکل وقت میں پاکستان کی مسلسل مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر بڑی مقدار میں تیل لے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’جیسے جیسے ہماری ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم اپنے برادر ملک کے ساتھ [موخر ادائیگی پر مزید تیل کے لیے] رابطے جاری رکھیں گے۔‘

گذشتہ ہفتے پاکستان نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بتایا کہ وہ پاکستان کو مالی امداد فراہم کرے گا، جو آئی ایم ایف کی فنڈنگ لینے کے لیے ایک اہم اور ضروری اقدام ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو بیرونی مالی معاونت کی مد میں دو ارب ڈالر دینے کا وعدہ آئی ایم ایف معاہدے کی حتمی شرائط میں سے ایک ہے۔