(اویس کیانی) سیکیورٹی بریفنگز کے بعد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے سوال اٹھایا کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی قابل ستائش ہے، ان لوگوں کے بارے میں کیا سوچا ہے جو عدالتی لبادہ پہن کر آئین سے دہشتگردی کر رہے ہیں ؟۔
24 نیوز پارلیمنی سیکیورٹی کمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ کی دہشتگردوں کیخلاف کاروائی قابل ستائش ہے، ان لوگوں کے بارے میں کیا سوچا ہے جو عدالتی لبادہ پہن کر آئین سے دہشتگردی کر رہے ہیں؟ کیا ان لوگوں کو کھلی چھٹی ہے، جیسے چائیں ملک کو اپنے مفاد کیلیے نقصان پہنچائیں۔
اسلم بھوتانی کے سوال پر اجلاس میں قہقہے لگ گئے۔ اراکین نے ڈیسک بجا کر اسلم بھوتانی کے سوال کی حمایت کی۔ سیکیورٹی اجلاس میں محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھرپور وقت دیا گیا۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کے سوالات پر تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔؎
علی وزیر کی اپنے علاقے کے سیکیورٹی مسائل اور ان کی تجاویز کو مکمل طور پر سنا گیا۔