مودی سرکار کی بی بی سی کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مزید تیزی،نیا مقدمہ درج

Apr 14, 2023 | 21:25:PM

(ویب ڈیسک)بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )کےخلاف انتقامی کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے،مودی سرکارنے بی بی سی انڈیا کےخلاف فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کا نیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کےخلاف ڈاکیومنٹری جاری کرنے کے بعد سے بی بی سی بھارت میں حکومتی عتاب کا شکار ہے،بی بی سی کی ڈاکیومنٹری میں گجرات فسادات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی
گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ مودی کے کردار پر مبنی اس ڈاکیومنٹری پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی،مودی سرکاری کی بی بی سی کے خلاف کارروائیاں آزادی اظہار رائے کو دبانے کے ضمن میں دیکھی جارہی ہیں۔
مالیاتی جرائم پر نگاہ رکھنے والی بھارتی ایجنسی نے بی بی سی کے خلاف غیر ملکی زرمبادلہ کے ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی کی تفتیش شروع کی ہے،چند ماہ قبل دہلی اور ممبئی کے اس کے دفاتر کی ٹیکس حکام نے تلاشی بھی لی تھی،فروری میں بی بی سی کے دہلی اور ممبئی دفاتر کی جانچ 59 گھنٹے تک چلی تھی،اس دوران ملازمین کو گھر جانے نہیں دیا گیا تھا اور ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی سکین کئے گئے تھے۔
بھارتی حکومت کی ان فسطایت پسند کارروائیوں پر برطانوی پارلیمان بھی نکتہ چینی کر چکی ہے،برطانوی وزیر خارجہ جیمس کلیورلی بھی اس معاملے کو اپنے بھارتی ہم منصب کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 300فیصد تک اضافہ

مزیدخبریں