(24 نیوز)رمضان المبارک کے چوتھے جمعتہ المبارک پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ 20لاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نظم وضبط قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ نے اعلیٰ انتظامات کئے تھے،دونوں بڑی مسجد کی چھتیں، صحن، اردگرد کی سڑکیں اور ہوٹلز میں نمازیوں کا بڑا اجتماع ہوا،اس موقع پر 25000 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے،10 ہزار خواتین سکیورٹی اہلکار وں نے بھی فرائض انجام دیئے۔
گزشتہ 23ویں کی شب قیام اللیل میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے زائد رہی، اس موقع پر آب زمزم کی65000 سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی گئیں،اس کے علاوہ اسلامی کتابوں اور پمفلٹس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 15ہزار سے زیادہ، ڈیجیٹل خواندگی کے 120,000 سے زیادہ رہی، 6 ہزار800 سے بزرگوں اور معذوروں کو سہولتیں فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 300فیصد تک اضافہ