مسلمانوں کی آبادی 2ارب سے متجاوز، اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب بن گیا

Apr 14, 2023 | 22:44:PM

(ویب ڈیسک)دنیا کی کل آبادی 8 ارب سے زائد ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا کی 25فیصد آبادی اسلام کے پیروکار ہیں، اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ نے بتایاکہ عیسائیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے جس کی آبادی 2 ارب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قابیل نے اپنے بھائی ہابیل کا قتل کیوں کیا؟
2017 میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے، جو جلد ہی عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے طور پر آ جائے گا۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ 2015 سے 2060 کے درمیان مسلمان دنیا کی کل آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف میں اسلام عیسائیت کو دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے طور پر پیچھے چھوڑ دے گا۔
رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں دنیا کی آبادی میں 32 فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم مسلمانوں کی آبادی میں 70 فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد 2060 تک مسلمانوں کی آبادی 3 ارب تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی 20لاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی

مزیدخبریں