(24 نیوز)ایرانی عوام اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔اسرائیل پر ایران کے ڈرون حملوں پر ایران میں شہریوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلز کے حملوں کے بعد تہران میں ایرانی شہری خوشی مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
عوام ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر آگئے اور جشن بھی منایا۔
دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر ڈرون حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔
ضرورپڑھیں:ایران کا اسرائیل پر جوابی وار،ڈرونزاور میزائلوں کی بارش کردی
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔