(فاطمہ خان)شہر لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندہ باندی کا سلسلہ جاری ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
شہر لاہورکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گئی،بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے کے امکانات ظاہر کردیا گیا ،ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد جبکہ 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے بارشوں کا راج شہر میں برقرار رہنے کے امکانات ہیں، بارش سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی اور ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 90 ریکارڈ، جس کے بعد لاہور عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 5ویں نمبر پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر حملہ: درجنوں ڈرون اور میزائل داغ دیے
دوسری جانب کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ، محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری،مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو شہر میں کوئی بہت زیادہ غیر معمولی بارش کا امکان نہیں البتہ مغربی سسٹم کے زیراثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہر میں آج ہلکی بارش کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے،بارش کا سلسلہ 15 اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے ،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ 17 اور 18 اپریل کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ کراچی سمیت دیہی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی پیش گوئی آئندہ 2 سے 3 روز بعد ممکن ہوگی کہ یہ سسٹم کتنی شدت کی بارشیں دے سکتا ہے۔
ان کا کہناہے کہ دوسرے سسٹم میں ہوائیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے گزرتے ہوئے کراچی میں داخل ہوں گی،دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں ،18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیا کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے،موجودہ رجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شہر میں ہواؤں کا رخ تبدیل،موسم خشک ہے، اس کے علاوہ شہر میں شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ کی گئی ،ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔
ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار ایک بار پھر خراب ہوگیا جس کے بعد وہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی14 نمبر پر آگیا،ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 111 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔