(میاں مظہر )پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران 3 قیدی زخمی ہوگئے، جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
جیل زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کا مبینہ طور پر دیگر اسیران سے نہ ملنے دینے پر ہنگامہ کیا ،قیدیوں نے مشتعل ہوکر سرکاری کمبلوں کو آگ لگا دی۔
جیل حکام کے مطابق2 قیدیوں نے سلاخوں سے ٹکریں مار کر خود کو زخمی کرلیا جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی نے سیفٹی ریزر سے خود کو لہولہان کرلیا،جیل کے عملہ نے قیدیوں کو ہنگامے سے روکنے کی کوشش کی تو قیدیوں نے ہنگامہ کر دیا ،۔ ہنگامے میں 3قیدی زخمی ہوگئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق قیدیوں نے جیل وارڈر کی یونیفارم بھی پھاڑدی،جیل کے عملے نے ہنگامے پر قابو پا کر ہنگامہ کرنے والے قیدیوں کو الگ الگ بیرکوں میں منتقل کردیا،ایک قیدی نعمت اللہ نے اپنے بازووں پر سیفٹی ریزر کے وار کر کے خود کو لہولہان بھی کرلیا ۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم علی کی مدعیت میں ہنگامہ کرنے والے قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک مقدمہ قتل کا قیدی بھی شامل ہے۔