ایران اسرائیل کشیدگی کا معاملہ، فلائٹ آپریشن درہم برہم، فضائی حدود کے استعمال پر پابندی

Apr 14, 2024 | 13:26:PM
ایران اسرائیل کشیدگی کا معاملہ، فلائٹ آپریشن درہم برہم، فضائی حدود کے استعمال پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)ایران ،اسرائیل کشیدگی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ایرانی حملے کے اثرات پاکستان پر بھی آنے لگے۔بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر، عراق سے آنیوالی تمام ایئرلائنز پر ایرانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی کردی گئی ۔ کمرشل پروازوں کے آپریشن پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردیا گیا۔ فیصلہ ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے  بعد  کیاگیا۔ایرانی سول ایوی ایشن کی افغانستان اور ایران سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ۔ایئر ٹریفک کنٹرول سے اجازت لازمی قرار دے دی گئی،اسرائیل کے علا و ہ اردن، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیں ۔ تل ابیب میں پروازیں متاثرہونے کاخدشہ  ہے۔

 ادھر ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے مغربی سمت سے پاکستان آنے والی تمام پروازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی۔ سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی جس کے مطابق افغانستان اور  ایران کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی ہر پرواز وں کی  نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے  علاوہ ازیں پاکستان کے مغربی فضائی حدود پر مشکوک سرگرمیوں پر بھی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہیں،پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت لازمی لینا ہوگی۔

 دوسری جانب اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے بعد کراچی کیلئے ترکش ائیر کی پرواز درمیان راستے سے واپس چلی گئی جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازوں نے طویل ترین روٹ اختیار کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ٹی کے 708 کو عراق کی فضائی حدود سے واپس بلوایا گیا، یہ پرواز آج دوپہر طویل راستے سے ری شیڈیول کی گئی ہے جبکہ کراچی سے ترکش ائیر کی پرواز پی کے 709 کی شام 6 بجے روانگی متوقع ہے، ترکش ائیر کی پرواز نے اسلام آباد پہنچنے کیلئے طویل ترین روٹ اختیار کیا، پرواز ٹی کے 710 اور 711 تاجکستان، ترکمانستان، آذربائیجان اور جارجیا کے راستے آپریٹ کی گئیں۔

پرواز ٹی کے 714 روایتی راستے سے استنبول سے لاہور پہنچ چکی تھی جبکہ لاہور استنبول کی پرواز ٹی کے 715 نے بھی تاجکستان اور ترکمانستان کا روٹ اپنایا۔ایران کے اسرائیل پر حملے کی وجہ سے ترکش ائیر کا فلائٹ اپریشن درہم برہم ہوگیا اور بھارت، بنگلا دیش، ایران، عراق، چین اور کئی ملکوں کی پروازیں درمیان راستے سے واپس ہوئیں، بھارت، بنگلا دیش اور دیگر ملکوں سے بھی پروازیں تاجکستان، ترکمانستان اور جارجیا سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پرحملہ ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب