(حافظ شہباز) فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر روانہ ہو گئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے مانچسٹر روانہ ہو گئے، ان کا پیر کے روز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ ہے، سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، سپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز ، ٹکٹوں کی فروخت کیلئےٹکٹنگ بوتھ باکس آفس کاقیام
احسان اللہ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اس اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے، پیرنٹ باڈی کے طور پر پی سی بی احسان اللہ کے علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔
واضح رہے کہ پروفیسر واٹس کی تشخیص کے بعد پی سی بی مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔