کراچی؛ ایم کیو ایم کی خاتون رہنما کو لوٹ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شعیب مختار)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایم کیو ایم کی خاتون رہنما کو لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایم کیو ایم رہنما شاہینہ سہیل سے پرس چھینا گیا،واردات کے دوران شاہینہ سہیل موٹر سائیکل سے گر پڑیں، جس سے ان کے سر پر چوٹیں آئیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی نے بزرگ خاتون و رکن ایم کیوایم شعبہ خواتین سے پرس چھیننے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ رکن شعبہ خواتین شاہینہ سہیل کے ساتھ آج ناظم آباد میں رہزنی کا بے رحمانہ واقعہ پیش آیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ کس طرح ڈاکو بیدردی سے چلتی بائیک سے خاتون سے پرس چھینتے ہوئے فرار ہوئے،شاہینہ سہیل توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر پڑیں،گرنے سے انکے سر پرچوٹیں آئیں جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مرکزی کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ چند ماہ قبل لیاقت آباد میں ہماری شعبہ خواتیں کی ایک اور رکن رخشندہ بھی پرس چھیننے کے واقعے میں شہید ہوچکی ہیں،شہر میں جرائم پیشہ سر عام دیدہ دلیری سے ڈکیتیاں کر رہے ہیں اور بزرگ خواتین تک ان سے محفوظ نہیں ہیں، صوبائی حکومت، پولیس و انتظامیہ شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،کراچی کے شہری اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے ریاست پاکستان کی جانب سے ایکشن کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز 500 ،700 یا 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں، عظمیٰ بخاری