پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب

Apr 14, 2024 | 19:28:PM

(اویس کیانی)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ۔
 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کرلیا ،صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکلز 54 (1) اور 56(3) کے تحت دی ،16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 20کلو آٹے کا تھیلا مزید کتنے سو روپے سستا ہونے کا امکان، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑی خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں