انعام بٹ ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے قبل انجری کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی پہلوان انعام بٹ ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
انعام بٹ قازقستان کے دارالحکومت بشکک میں چیمپئن شپ کےلئے لگائے گئے کیمپ میں دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے،انعام بٹ انجری کی وجہ سے چیمپئن شپ میں حصہ نہ لے سکے۔ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے پہلوان میڈلز کی دوڑ میں بھی شامل نہ ہوسکے۔
پاکستان کے چار پہلوان اب ایشین اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک ہوں گے۔اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 18 اپریل سے بشکیک میں ہی شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو پہلا بڑا ریلیف، روٹی کی قیمت میں بڑی کمی