(اسرار خان) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر انسانی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری, ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاری مجرم گرفتار کر لئے.
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار اشتہاریوں میں میاں محمد امجد اور سیمسن طارق مسیح شامل ہیں، جنہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے انسپکٹر وقار اعوان نے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا، ملزم میاں محمد امجد کو خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے مختلف مقدمات میں بھی مطلوب تھا، جس کے قبضے سے متعدد پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ، تشویشناک خبر آ گئی
دوسری جانب ملزم سیمسن طارق مسیح کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، جس نے شہری کو نیوزی لینڈ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 24 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں اشتہاری مجرموں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔