بہت کوششیں کی گئی کہ خان صاحب کو کسی ڈیل پر مجبور کیا جائے، مگر وہ ڈیل نہیں کرتے: بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بہت کوششیں کی گئی کہ خان صاحب کو کسی ڈیل پر مجبور کیا جائے، مگر الحمد اللہ خان صاحب ڈیل نہیں کرتے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلیم خان صوابی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی، خان صاحب پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، جن کا کوئی ثبوت نہیں تھا سیاسی بنیادوں پر سارے کیسز بنائے گئے، پراسییکیویشن نے خود کورٹ میں ایڈمیٹ کیا، جو فیصلے دیئے گئے وہ بھی سسٹینبل نہیں تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں مزید 3 چھٹیوں کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ 5 دن میں 3 فیصلے ہوئے اور سزائیں سنائی گئی تھیں، باور کیا گیا تھا کے خان صاحب لمبے عرصے کے لئے اندر جائیں گے، جج صاحبان 14، 14 گھنٹے کیس سنتے تھے اور صرف 10 منٹ کے لئے بریک ہوتی تھی، کراس ایگزایمنشین کی اجازت نہیں دیتے تھے، ہمیں ثبوت پیش کرنے نہیں دیا گیا، اس سے زیادہ ظلم میں نے کئی نہیں دیکھا ایسے کیسز میں نے زندگی میں پہلے نہیں دیکھے جس میں 2 دن میں سزا سنائی گئی، یہ صرف خان صاحب کے کیسز تھے جس میں 2، 2 دن سزائے میں سنائی گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہائی کورٹ پر مکمل اعتماد ہیں، انشااللہ تمام کیسز کو ختم کریں گے، بہت کوشیش کی گئی کہ خان صاحب کو کسی ڈیل پر مجبور کیا جائے، مگر الحمد اللہ خان صاحب ڈیل نہیں کرتے، خان صاحب ڈٹے ہوئے ہیں، خان صاحب کہنا ہیں کے مجھے مرنا بھی اس ملک میں ہیں اور جینا بھی اس ملک میں ہیں، مجھے جینا ہیں تو کھڑے ہوکر، آخری بال تک لڑنا ہیں اور اپنی عوام کے لئے جینا ہے۔