’’اپنےکیے پر شرمندہ ہوں‘‘ ناصر جمشید نےآخر کار معافی مانگ لی

Apr 14, 2024 | 23:15:PM
’’اپنےکیے پر شرمندہ ہوں‘‘ ناصر جمشید نےآخر کار معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ناصر جمشید نے لکھا کہ میں نے جو اپنےکیریئرکےساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، انہوں نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنےکی کوشش کروں گا، کوشش کروں گا کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکوں، علاوہ ازیں سابق اوپنر بلے باز نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اوور میں 6 چھکے، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ناصر جمشید پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں سپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ انگلینڈ میں 17 ماہ قید کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں، وہ 2017 میں پی ایس ایل سکینڈل کے مرکزی کردار تھے۔