کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا 

Apr 14, 2025 | 09:36:AM
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :سیم بلنگز  نے پی ایس ایل میں کون سا اعزاز اپنے نام کیا ؟

زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔