خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغواء برائے تاوان کیس:فیصلہ آگیا

Apr 14, 2025 | 10:16:AM
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغواء برائے تاوان کیس:فیصلہ آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)انسداد دہشت گردی عدالت نے نامور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو سزا جبکہ دیگر کو بری کر دیا۔

جج ارشد جاوید نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو تاوان طلب کرنے کے جرم میں سات، سات سال قید کی سزا سنادیم،تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اغواء کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، اس لیے اس بنیاد پر سزا نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ

عدالت نے حسن شاہ سمیت دیگر نامزد افراد کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا۔، عدالت کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے 17 گواہان نے شہادتیں قلمبند کرائیں، جن کی روشنی میں فیصلہ سنایا گیا۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کر کے اغواء کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان سے تاوان طلب کیا گیا تھا۔