نقل مافیا نے میٹرک امتحانات کو کمرشل بنا دیا

Apr 14, 2025 | 10:38:AM
نقل مافیا نے میٹرک امتحانات کو کمرشل بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)میٹرک امتحانات میں سوشل میڈیا پر نقل مافیا سرگرم ہوگیا ۔

سوشل میڈیا پر امتحانی پرچوں کی فروخت زوروں پر ،نقل مافیا نے میٹرک امتحانات کو کمرشل بنا دیاہے ۔

سوشل میڈیا پر راج کرنے والا نقل مافیا واٹس ایپ گروپس میں فی پرچہ 800 روپے میں فروخت کر رہا ہے ۔

دوسری طرف یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ طلبہ کو آدھی رات کے دوران امتحانی پرچے بھیجے جا رہے ہیں ۔

تمام تر انتظامات کے باوجو د  میٹرک بورڈ سوشل میڈیا نقل مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے ۔

ایف آئی اے کے تحت کارروائی کا اعلان بھی محض دعویٰ ثابت ہوا جبکہ بورڈ کی جانب سے بھی اب تک کوئی موثر کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔